مسلم ممالک قرآن مجید کی بے حرمتی پرگستاخ ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کریں:محفوظ مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک قرآن مجید کی مسلسل بے حرمتی پر غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخ ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔انہوں نے کہا یہودیوں اور مسیحیوں کی کتابیں غیر محفوظ اور ناقابل اعتبار ہو چکی ہیں۔ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔مرکز اہل سنت دارالعلوم محمدیہ نوریہ رضویہ میںعلما ءاور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا او آئی سی کوایسا مستقل بورڈ تشکیل دینا چاہیے جو قرآن مجید اور سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔