حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ کادارالامان کا دورہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے دارالامان کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مقیم خواتین کی رہائش،کھانا اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کے دورہ کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت رہائش پذیر خواتین کی رہائش،ایس او پیز کے مطابق کھانا اور دیگر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کی انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں خواتین کے لیے بنائی جانے والی لائبریری،سپورٹس روم،سلائی کڑھائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔