سانحہ 9 مئی شرمناک فعل‘ ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر منایا جائیگا : ذےشان پروےز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کے صدر ذیشان پرویز اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال نے کہا کہ سابق دور میں وزیر اعظم ہاﺅس گھنانی سازشوں کا گڑھ تھا تحریک انصاف کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کئے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر تھی ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے ملک وقوم کو نقصان ہی نقصان تھا آج مہنگائی کی بنیادی وجہ ماضی کی پالیسیاں ہیں عمران خان کسی ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے نہیں بلکہ اس ایجنڈا کی کامیابی کیلئے آئے تھے جو ملک دشمن نہیں کرسکتے تھے سانحہ 9 مئی شرمناک فعل ہے جس کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر منایا جائیگا قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک ہو گیا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی سیکرٹریٹ میںصحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ان رہنماﺅں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو بچالیا ہے ۔