• news

(ن) لیگ کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں : عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف نے ملک کو تباہ و برباد کیا آج موجود حکومت پی ٹی آئی کی ملک دشمن پالیسیوں کی بدولت کئی چیلنچز کا سامنا کر کے ملک کو ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن کررہی ہے،اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں نومنتخب عہدے دار پارٹی کا مشن گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر کام کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن