گوجرانوالہ:فوڈسےفٹی ٹےم کا چھاپہ، واٹر فلٹرےشن یونٹ سیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈسےفٹی ٹےموں نے واٹر فلٹرےشن پلانٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 15ہزار 9سو لےٹر پانی کی بوتلےں اور 10کلو جعلی لےبل برآمد کرکے ےونٹ سیل کر دےا،مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کروادےا گےا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی خصوصی ہدایات پر جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنےوالوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگےر انور کا کہنا تھا کہ پرانے ناکارہ فلٹر ز سے ناقص پانی بوتلوں میں بھرا جا رہا تھا ،دوران کارروائی انتہائی لازم فلٹر ز تبدیلی اور بوتل واشنگ ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، پانی کی لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ بھی موجود نہ تھی، قوانین کے مطابق پانی فلٹر کئے بغیر پیک کر کے فروخت کرنا سنگین جرم ہے، ناقص پانی کا استعمال ہیضہ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے، ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔