• news

غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں:طارق محمود مغل 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار ایم این اے 77طارق محمود مغل نے رانا فاروق سعید صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سے لاہور سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر الیکشن،پارٹی منشور ، مختلف سیاسی امور کے حوالے سے بات چیت ہوئی،رانا فاروق سعید صدر سنٹرل پنجاب نے کہاپیپلز پارٹی ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہمارے پارٹی قائدین نے عوام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں،آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن