زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ امریکہ میں ہونے چاہئیں: مسعود خان
اسلام آباد (خصوصی نا مہ نگار) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ 1950کی دہائی سے لے کر اب تک تعلیم پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط ربط رہا ہے۔ پاکستانی طلباء کی امریکہ آمد کے لحاظ سے گذشتہ سال ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سال یہ تعداد 8000 تھی اور اس میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ ہماری آبادی اور پاکستان کی یونیورسٹیوں سے نکلنے والے طلباء کی تعداد کے پیش نظر یہ تعداد مزید بڑھنی چاہیے۔ امریکہ میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء ہونے چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے سٹڈی آف دی یو ایس انسٹی ٹیوٹس (سوسی) پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر آئے پچیس پاکستانی طلباء کے ایک گروپ سے خطاب میں کہی۔