ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت: عارف علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر علوی نے ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ دینے سمیت دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے اور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے سفیر پر زور دیا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کی درآمد کے لئے ایتھوپیا کے تاجروں تک پہنچ کر ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے لئے کام کریں۔