اسرائیلی وزیرِ اعظم ہسپتال سے ڈسچارج بہتر ہے ،ڈاکٹرز
تل ابیب (این این آئی ) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دل کی تکلیف ہونے پر پیس میکر لگایا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طبیعت بہتر ہے۔