ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب میں 6072آبی گزرگاہیں تعمیر کی جائیں گی
لاہور( کامرس رپورٹر) ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب میں فصلوں کے لیے 6ہزار 72آبی گزرگاہیں تعمیر کی جائیں گی۔عالمی بنک کے تعاون سے پنجاب کی 40 ہزار ایکڑاراضی پراعلیٰ معیارکازرعی سسٹم نصب کیا جائے گا۔فصلوں کے لئے 3 ہزار نہروں کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے ۔20ہزارایکڑ اراضی پر جدید سولر سسٹم نصب کیا جائے گا۔5 ہزار ایکڑ زمین پر فصلیں،سبزیاں ،پودے اور بیج اگائے جائیں گے۔ ورلڈ بینک پنجاب میں ایک ہزار تالابوں کی تعمیر میں بھی معاونت کرے گا۔