بھارت سے ستلج سیلاب میں بہہ کر آنے والا گونگا بہرہ شخص قصور پہنچ گیا‘ ایدھی سنٹر منتقل
قصور (نمائندہ نوائے وقت) دریائے ستلج سیلاب میں بہہ کر انڈیا کی طرف سے گونگا بہرا شخص پاکستان کے شہر قصور میں داخل ہو گیا۔ رینجر اہلکاروں نے پولیس کے ذریعے ایدھی سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔ زیر تحویل شخص نے ہاتھ پر ہندی میں نام لکھوا رکھا ہے اور اشاروں سے ہندو دیوتا ہنومان کا پجاری بتاتا ہے۔ گونگا بہرہ شخص کسی بھی طریقے سے اپنا نام، علاقہ لکھنے اور نشان دہی کرنے سے قاصر ہے۔ ہاتھ جوڑ کر اشاروں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ مجھے میرے گھر پہنچایا جائے۔ قصور انچارج ایدھی سنٹر نے بتایا کہ آج زیر تحویل شخص کو لاہور سنٹر میں منتقل کر دینگے۔