جوہر ٹاؤن میں شجر کاری‘ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا
لاہور ( نیوز رپورٹر) صدر جی فور ویلفیئر سوسائٹی محمد ارشد گجر کی ہدایت پر لیڈی پارک بلاک جی فور ایم اے جوہر ٹاؤن لاہور میں شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک فیصل کھوکھر ،جنرل سیکرٹری مقصود چغتائی، سیف اللہ غازی ، محمد طارق خلیل ،مظہر ساجد بٹ، خالد حسین ،عہدیداران و ممبران سوسائٹی ،اہل علاقہ اور پی ایچ اے افسران نے شرکت کی۔ مقصود چغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی فور ویلفیئر سوسائٹی اعلی روایات کی امین ہے جو 1995 میں قائم ہوئی اور تب سے یوم پاکستان اور یوم آزادی پر بہبود نوجوانان کیلئے کھیلوں اور تقاریر کے مقابلے کرواتی آرہی ہے ،سیکیورٹی گارڈ میں اضافہ، موبائل ،موٹرسائیکل مانیٹرنگ کاآغاز، بیرئیر سسٹم پر تعارف، ٹیوب لائٹس سے علاقہ روشن رکھا جاتا ہے ،دیگرمقررین نے بھی سوسائٹی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور شجرکاری اور صفائی مہم کو اہم پیشرفت قرار دیا ،اس موقع پر پارک کی صفائی کی گئی اور اس میں مختلف پودے لگائے گئے۔