• news

بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں‘ بچے کی صحت کیلئے ناگزیر ہے:ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر و بہبود آبادی  ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے نئے شادی شدہ جوڑوں کی رہنمائی کے لئے ان کی آن لائن رجسٹریشن کر کے خاندانی بہبود کے بارے میں موثر کاونسلنگ کی جائے۔ محکمہ بہبود آبادی کے تمام تحصیل اور ضلعی دفاتر اپنے علاقوں میں کم عمری کی شادیوں کا ڈیٹا اکھٹا کریں، اسکی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں ، بچے اور کنبے کی صحت کیلئے ناگزیر ہے۔ کم عمری کی شادی ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کا تحفظ معاشرے کی اولین ترجیح کے طور پر کیا جائے،ماں کی اچھی صحت آنے والی نسل کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت  سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وہ گزشتہ روز محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی دفتر کے دورہ کے موقع پر افسران چو عملے سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی گراس روٹ لیول تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے ایک ہنگامی شیڈول بنائے جس میں معاشرے کے نظر انداذ طبقوں تک بھی رسائی حاصل کی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن