• news

نگران وزاعظم کے انتخاب کافیصلہ پارٹی قیادت کرے گی: فائز ہ ملک

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کی انفارمیشن سیکرٹری فائزہ ملک نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے تقرر پر افواہ ساز فیکٹریاں چلانے والے ملک و قوم یا جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ایسے عناصر کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں فائزہ ملک نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں باہمی افہام و تفہیم سے یہ مسئلہ بھی حل کر لیںگی۔ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کے لیے تمام قوتوں سے مل بیٹھنے کو تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن