• news

مہنگائی میں اضافے سے غریب کی زندگی اجیرن ہوتی جارہی ہے:عابد صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اس وقت مہنگائی ،بے روز گاری،ڈاکوؤں اور فاقوں میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہورہا ہے۔ آٹا، چینی، گھی اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی روز اضافہ ہورہا ہے، مگر ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اس ظلم و ستم کو روکنے والا کوی نہیں ہے۔ انتظامی افسران جن کی ذمے داری ہے کہ وہ ان کو روکیں۔ ان کا اپنے ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کو دل ہی نہیں کرتا اور اس پر بھی بڑے ظلم کی بات یہ ہے کہ ان کام چور افسران کو مزے کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں دے دی گی ہیں۔ اللہ ان افسران کوہدایت دے۔

ای پیپر-دی نیشن