تحریک لبیک کے زیراہتمام’’شہادت سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس ‘‘ آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سالانہ ’’شہادت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس‘‘ آج بعد از نمازِ مغرب منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں دیگر علمائے کرام کے علاوہ خصوصی طور پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی خطاب کریں گے۔ ناظم کانفرنس علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی کے مطابق کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتظامات سنبھالنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔