• news

پی آئی ٹی بی سٹاف کیلئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم متعارف

 لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی شعبہ ہیومن ریسورس ونگ نے سافٹ ویئر انجینئرنگ ونگ کے اشتراک سے اپنے سٹاف کے دفتری کام کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے  ٹاسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے سسٹم کو باقاعدہ لانچ کیا۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ یہ سسٹم کارکردگی، شفافیت اور تعاون کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سٹاف کے اہداف اور کارکردگی کی جانچ کو زیادہ منظم بنائے گا۔ تقریب کے اختتام پر متعلقہ ٹیموں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن