• news

اپوزیشن سینیٹرز کیلئے ’’کوڑا کرکٹ‘‘ استعمال کرنے پر شور شرابہ، احتجاج

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا کا اپنے دور اقتدارمیں عزت اور اخلاقیات کی بات کی تو حکومتی اراکین نے قہقہے لگائے۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر حکومت کو اپنی ہی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے آڑے ہاتھوں لیا۔مشترکہ اجلاس سے قبل ایجنڈااور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کامسودہ فراہم نہ کئے جانے پر سینیٹررضا ربانی ،سینیٹرکامران مرتضی،سینیٹر مشتاق احمد اور دیگرنے حکومت پر تنقید کی جس پر وفاقی وزراء نے دفاعی پوزیشن اختیارکی۔ایوان میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹرعلی ظفر نے حکمرانوں کو بھیڑیے سے تشبیہ دیا اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن سینیٹرز کیلئے کوڑا کرکٹ کا لفظ استعمال کیا جنہیںاسپیکر نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکے کہنے پر کاروائی سے حذف کردیا۔ کوڑا کرکٹ لفظ کے استعمال پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے نشستوں پر کھڑے ہو کر شورشرابہ اوراحتجاج شروع کردیا سینیٹر زرقا تیمور نے بولنا شروع کیا تواسپیکر نے کراس ٹاک سے منع کیا بعدازاں سینیٹر زرقا تیمور کو مائیک ملا تو انہوں نے کہاکہ تمام اراکین قابل عزت ہیںہمارا اخلاق ہی ہمیں منفرد بناتا ہے ہمارے دور میں اخلاقیات اوراراکین کی عزت ہوتی تھی جس پر حکومتی اراکین قہقہے لگاتے رہے بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس آج دن ساڑھے بارہ تک ملتوی کردیا ۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر-دی نیشن