• news

سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسروں کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور(نامہ نگار)سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران نے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے36افسران اور2 فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کو اتھارٹی مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔افسران نے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے مانیٹرنگ کا عمل دکھایا اور میڈیا مینجمنٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے زیرتربیت افسران کو بتایا کہ محرم الحرام کیلئے لاہور پولیس کے اشتراک سیفول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گئے ہیں۔ سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جارہا ہے۔وفد کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی بدولت لاہور محفوظ تر اور پرامن شہر ہے۔جدید انفراسڑکچر کے باعث لاہور دنیا کے بڑے شہروں کا مقابلہ کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن