• news

رکشے میں لڑکی سے فحش حرکات‘ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے رکشے میں لڑکی سے فحش حرکات اور حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔  ملزم علی رضا نے رکشے میں سوار ہونے والی لڑکی اقصیٰ کا زبردستی سکاف نوچا،اس سے نازیبا حرکات کی اور غلیظ جملے کسنے کے علاوہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تھیں۔ لڑکی کے شور مچانے پر ملزم نے رکشہ روکا اور لڑکی رکشے سے اتر کر دوسرے رکشہ میں سوار ہو گئی تھی۔رکشہ ڈرائیور علی رضا کیخلاف مسلم ٹاؤن پولیس نے لڑکی اقصیٰ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی کیمروں اوررکشہ نمبر سے مدد لی گئی۔پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم نے موبائل پر فحش ویڈیوز لگا رکھی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن