طالبان کے حکم پر ہزاروں بیوٹی پارلرز مستقل بند
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں طالبان حکام کے نئے حکم کے تحت ہزاروں بیوٹی پارلرگزشتہ روز مستقل بند کر دیئے گئے۔ افغان وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 12 ہزار بیوٹی پارلرز کی مستقل بندش سے 60 ہزار افغان خواتین اپنی آمدن سے محروم ہو جائیں گی۔ کابل میں خواتین نے بیوٹی پارلرز کی بندش کے خلاف مظاہرہ بھی کیا تھا جس پر افغان حکام نے مظاہرین پر واٹر کینن اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔