• news

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی نے امام بارگاہ خیمہ سادات،امام بارگاہ سیدہ زینب،امام بارگاہ قصر ِ پنجتن پاک ٹاؤن شپ ودیگر مام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور منتظمین مجالس وجلوس سے ملاقاتیں بھی کیں۔ متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سید علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے بغیر کوئی بھی فرد مجالس وجلوس میں داخل نہ ہو۔ مجالس وجلوسوں کے شرکاء کی چیکنگ بذریعہ رضاکارعمل میں لائیں۔ ایلیٹ، ڈولفن،پی آریو،موبائل سکواڈ موثر پٹرولنگ جاری رکھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس محرم الحرام کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ شہر بھر کی اہم اور حساس مجالس و جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ مانیٹرنگ کیلئے لاہور کی 6ڈویژنز میں ڈرون ٹیمیں متحرک ہیں جو مجالس و جلوسوں کے روٹس کی فضائی نگرانی کر رہی ہیں۔ ڈرون کیمروں سے نہ صرف جلوسوں کے روٹس پر ہونے والی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ عمل بہترین سکیورٹی انتظامات میں معاون ثابت ہو گا۔ڈرون کیمروں سے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کا عمل دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔ محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر آپریشنز سمیت انویسٹی گیشن ونگ کے افسران و جوان بھی تعینات ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر56 جلوس اور425مجالس کی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے افسران کوامام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر محفوظ پارکنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے منتظمین جلوس ومجالس سے حفاظتی اقدامات کیلئے پولیس سے تعاون کی بھی اپیل کی۔  

ای پیپر-دی نیشن