حا فظ آباد:10 ایکڑ سرکاری اراضی وا گزار کروالی گئی
حا فظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین اور ریونیو افسروں نے کوٹ سجانہ میں قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ایکڑ سرکاری اراضی وا گزار کروالی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا، فیصل محبوب اور شہباز احمد نے دس ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا اور اس پر فصل بھی کاشت کی جاتی تھی جسے ریونیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر وا گزار کروا لیا گیا ہے۔