• news

مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز و محور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہے : وسیم انجم سندھو

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی کوآرڈی نیٹر چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز و محور حقیقتاً پاکستان کی خود مختاری، عوامی فلاح و بہبود کیساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہے پاکستان میں اقلیت اور اکثریت کا واضح فرق ختم ہوچکا ہے اقلیتی برادریاں اپنی مذہبی رسومات اور تہوار پوری آزادی کیساتھ مناتے ہیں جس کا کریڈٹ مسلم لیگ کو جاتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن