قصور: نامعلوم شخص کی نعش برآمد
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ بی ڈویژن کے علاقے چھپر کنڈا سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ کالر علی رضا کی اطلاع پر پولیس تھانہ اے ڈویژن نے کوٹ رکندین کے علاقے چھپر کنڈے کے علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر لی، پولیس کے مطابق متوفی کی باڈی پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ور حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے جو نشہ نہ ملنے پر دم توڑ گیا ہے۔