• news

حلقہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر وزیراعظم کا مشکور ہوں:جلیل شرقپوری

شرقپورشریف (نامہ نگار)سابق صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے حلقے کے لیے بڑے پراجیکٹ دئیے ہمارے حلقے کی طرف توجہ دی اور دورہ کیا انہوں نے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کچھ ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کیے لیکن اس میں ایک اہم توجہ جو کسی نے دلوائی نہیں وہ یہ ہے جو ملتان روڈ تا ناظر لبانہ تک پل انٹرچینج بنانے کی اشد ضرورت ہے جس کا عثمان بزدار کے دور حکومت میں پیپر ورک مکمل کرا چکا ہوں جسکی وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہوگی جو انہوں نے ترقیاتی منصوبے حلقہ کی عوام کو دئیے ہیں ان کو اپنے دورحکومت میں شروع کرائیں تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ یہ کام مسلم لیگ ن نے کرائے ہیں۔ میاں جلیل نے کہا عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈیر ارب روپے کے فنڈ منظور کروائے جس کے کئی منصوبوں پر کام شروع ہے جو ابھی تک کمپلیٹ نہیں ہو سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن