• news

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پربجلی مزید مہنگی کرنا ظلم ہے: میاں علی بشیر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت بجلی چوری ، لائن لاسز اور کرپشن کے خاتمے کی بجائے مسلسل بجلی مہنگی کرنے کے ساتھ بجلی صارفین کے بلوں میں نت نئے اور بھاری ٹیکسز لگا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین رہی ہے وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے سات روپے تک فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری کو ایک ظالمانہ فیصلہ اور مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پربجلی مزید مہنگی کرنا حکومتی ناکامی اور مہنگائی بیروزگاری اور غربت و افلاس کے مارے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن