ننکانہ: پٹرول پمپ پرڈکیتی کی واردات مزاحمت پر فائرنگ سے سیل مین زخمی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پٹرول پمپ پرڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک سیل مین زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر بشیر گجر کے پٹرول پمپ پر سیل مین یاسرشہزاد کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے سیل مین یاسرشہزاد کو زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔