• news

قصور: ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاران بیگ کی ہدایت اورڈی پی او قصورطارق سندھو، ڈی ٹی او قصور عظمت علی صاحب کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی کی جارہی ہے جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمد الیاس نے مختلف شاہراہوں دیپالپور روڈ اور فیروز پور روڈ کے مختلف چونکوں اڈہ پوائنٹ پر موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت اور اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور مختلف پبلک پوائنٹ پر لوگوں کو لیکچر دیتے کہا کہ ہیلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی قدر حد تک محفوظ رہتی ہے۔ انسان زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن