شیخوپورہ: ناقص و غیر معیاری ادویات کا سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا
شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی ، امجد علی سلطانی سے) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کوناقص و غیر معیاری ادویات کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے جسے مریضوں کے استعمال میں لانے سے قبل قبضہ میں لے لیا گیاجس سے درجنوں افراد موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے ہیں ذررائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے سپلائی شدہ ادویات کا سٹاک سیل کر دیا ہے اور اسے شہری اور دیہی شفاء خانوں میں سپلائی کرنے سے روک دیا ہے سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی نے ایک ہزار ایم ایل کی گلوکوز کی ناقص بوتلیں اور دیگر ادویات فراہم کرنیوالی دواساز کمپنی کے مالکان کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل محکمہ صحت نے تقریباً 40 کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کے لیے مختلف دواساز فرموں کو سپلائی آرڈر دیئے تھے جبکہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کے پی کے کے قریب واقع ایک دوا ساز فرم کو 1000 ایم ایل گلوکوز کی بوتلیں فراہم کرنے کا آرڈر دیا تھا جن کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی گئی ہے جن کو شک گذرنے پر نوٹیفائیڈ ڈرگ انسپکٹر نے معائنہ کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجا تو انکشاف ہوا کہ یہ گلوکوز کی بوتلیں غیر معیاری اور مضر صحت ہیںذرائع کے مطابق اس بارے میں محکمہ صحت پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔