• news

بد تمیزی!بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان ہر من پریت کور پر2میچوں کی پابندی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں وکٹ پر بیٹ مارنے اور امپائر سے الجھنے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر دو میچ کیلئے پابندی عائد کردی  ، ہرمن پریت کور پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے تھے۔ہرمن پریت کور نے میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ پر بیٹ مارا تھا اور امپائرز اور حریف کھلاڑیوں سے بحث بھی کی تھی۔ میچ کے اختتام پر انھوں نے آن فیلڈ امپائرز کو ٹیم کے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن میں شریک ہونے کا بھی کہا تھا، تیسرا میچ ٹائی ہوجانے پر ٹرافی دونوں ملکوں نے شیئر کی ہے۔بنگلہ کپتان نگارسلطانہ نے کہا کہ انھیں تمیز سیکھنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن