• news

مودی کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی پارلیمنٹ نے شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے معاملے پر نریند مودی کی حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) کو 542 کے ایوان میں 301 کی واضح اکثریت حاصل ہے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اپوزیشن اتحاد کا اصل مقصد ووٹنگ کے ذریعے منی پور پر ہونے والے مسائل اجاگر کرنا اور بحث کرنا ہے جہاں رواں برس مئی سے اب تک 130 افراد مارے گئے اور 60 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں، جہاں ریاستی حکومت بی جے پی کے پاس ہے۔ بھارت کے ایوان زیریں کے سپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کی تحریک پر ووٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی فیصلہ کریں گے کہ اس پر کب بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن