• news

سیاسی، معاشی بحران !پاکستان بھوک کے شکار ممالک میں 99ویں نمبر پر آگیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان دنیا کے 129 ممالک میں سے 99 ویں نمبر ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی اور معاشی بحران کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے یکساں مواقع تک رسائی اور استطاعت نہ ہونا بھی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان 26.1 اسکور کے ساتھ 99 ویں نمبر پر ہے اور رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں بھی صورت حال ٹھیک نہیں۔ پاکستان کا 2007 اور 2000 کی رپورٹوں میں سکور بالترتیب 32.1 اور 36.8 تھا اور بدترین سکور 2014 میں 29.6 تھا۔ تاہم 2022 میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا اور پاکستان مزید نیچے نمبر پر چلا گیا۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کی رپورٹ 2022 کے مطابق تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ  کم از کم بھی 2030 تک پاکستان سمیت 46 ممالک خوراک میں کمی پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ، تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں اور کرونا وبا نے 2022 میں لاکھوں افراد کو خوراک کی کمی کا شکار بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن