اردگان اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (فرحان علی سے) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ما ہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ دورہ پاکستان کے دوران ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا جس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ سمیت ترکیہ کی بحریہ کے اعلی حکام بھی پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ اپنے ہم منصب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزارت خارجہ میں ملاقات کریں گے اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ اردگان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔