بھارتی مچھیروں نے ڈولفن پکا کر کھالی‘ 4 پر مقدمہ‘ ایک گرفتار
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے نصیر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 مچھیروں نے دریائے جمنا سے پکڑی گئی ڈولفن پکا کر کھالی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی مچھیروں کے ڈولفن پکڑنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جس میں انہیں ڈولفن کو اٹھاکر لے جاتے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے 4 مچھیروں کے خلاف ڈولفن پکا کر کھانے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان مچھیروں میں شامل رنجیت کمار کو گرفتار بھی کرلیا۔