• news

سونے کی قیمت 2400 روپے تولہ کم ہو گئی، ڈالر انٹر بنک میں 1.48 روپے سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12ڈالرز اضافہ سے 1972ڈالرز فی اونس کی سطح پر رہی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400روپے کمی سے 2لاکھ 22ہزار 100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کمی سے 1لاکھ 90ہزار 415روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری طرف بدھ کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.48روپے کمی سے 287.04 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر ایک ارب روپے گھٹ کر 292 روپے کی سطح پر آگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 1روپے کمی سے 323اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1روپے کمی سے 375روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن