حمزہ شہباز سے خواجہ عمران نذیر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) حمزہ شہباز سے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے گذشتہ روز ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے ن لیگ لاہور کی مکمل ہونے والی تنظیم سازی بارے سابق وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ حمزہ شہباز نے خواجہ عمران نذیر کی کاوشوں کو سراہا، سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خواجہ عمران نذیر کو لاہور شہر میں انتخابی مہم سمیت کارکنوں سے رابطے بڑھانے کا ٹاسک سونپ دیا۔