• news

چونیاں میں لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر والد کا چالان کر دیا

چونیاں (نیٹ نیوز) چونیاں میں پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کی لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کر دیا اور موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا۔ چونیاں پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سمیرا صدیق نے ناکے پر چیکنگ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کیا۔ لیڈی کانسٹیبل نے کہا ہے کہ اگر میرے گھر والے بھی قانون پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو ان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن