• news

عام انتخابات سے پہلے ایم این اے ایز کیلئے ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں تیزی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عام انتخابات سے پہلے ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کے اجرا میں تیزی اگئی۔ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 26 ارب 35 کروڑ روپے  سندھ کے ایم این ایز کیلئے 9 ارب 23 کروڑ 59 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ دستاویز کے مطابق خیبرپی کے میں ترقیاتی سکیمز کیلئے 8 ارب 96 کروڑ روپے جبکہ بلوچستان کے ایم این ایز کو 2 ارب 58 کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے۔ ترقیاتی فنڈز وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذریعے تقسیم کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کی تحلیل سے قبل مجموعی طور پر 61 ارب روپے جاری ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن