قصور،اوباشوں کی نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی،بچے سے زیادتی
قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر قصور کی حدود میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔صوئے آصل کی آسیہ بی بی نے پویس تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا۔پولیس تھانہ صدر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں اوباش ملزمان نے بچے سے اجتماعی زیادتی کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نتھے خالصہ کے اشفاق حسین نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان سفیان،نزاکت عرف ہڈی اور رؤف میرے بیٹے کو بازار سے کھیلتے ہوئے قریبی خالی مکان میں لے گئے اور میرے بیٹے کو حبس بے جا میں دو گھنٹے تک بند رکھا اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔