• news

بلوچستان: نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر مشاورت کا باضابطہ آغاز نہ ہو سکا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر مشاورت کا باضابطہ آغاز نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر بھی اتفاق نہیں ہو سکا۔ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اب تک کسی بھی قسم کا باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران سیٹ اپ پر مشاورت 30 جولائی کے بعد متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن