• news

آئی جی نے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں کئی سو گنا اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں کئی سو گنا ہوشربا اضافے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ لرنر لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے، موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس5 سو سے بڑھا کر 2 ہزار روپے، موٹرکار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 9 سو کے بجائے 4 ہزار روپے، ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 950 سے بڑھا کر 4 ہزار روپے،ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو سے 4 ہزار روپے جبکہ انٹرنیشنل لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو روپے سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کر دی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن