• news

جنرل ہسپتال میں داخل گھریلو تشدد زدہ بچی رضوانہ کی حالت میں بہتری آ رہی ہے:پروفیسر الفرید ظفر

 لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں داخل گھریلو تشدد زدہ بچی کے علاج کیلئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کادوسرا اجلاس منعقد ہوا اور میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز نے زخمی بچی کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر 15سالہ رضوانہ کے پورے جسم کا سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔ بچی کے بہتر علاج کے لئے مزید ادویات بھی شامل کر دی گئیں اور15سالہ بچی رضوانہ کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔  بچی کے بازو میں فریکچر ہے زخم کچھ پرانے جبکہ جسم کے اندرونی گوشت اور مسلز  میں اندرونی چوٹوں کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن