• news

لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی،قرآن حکیم کے مقاصد، پیغام ،تقاضے پر سیمینار

لاہو(نیوز رپورٹر) لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کی طرف سے قرآن حکیم کے مقاصد، پیغام اور اسکے تقاضے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مذہبی سکالر ڈاکٹر تنویرقاسم نے بطور مہمان سپیکر شرکت کی۔ ڈاکٹر تنویرقاسم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن فکر و عمل کی کتاب ہے اسے سمجھ کر پڑھنا ہی مطلوب ہے۔ ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ قرآن کی آیات میں غور و فکر کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ جامعات میں قرآن فہمی کی کلاسز اور اسے نصاب کا حصہ بنانا قابل تحسین اقدام ہے۔ ہمیں عربی سے ناواقف تعلیم یافتہ افراد کو بھی قرآن سے جوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے عقائد و اعمال کی اصلاح ہو۔

ای پیپر-دی نیشن