مجید نظامی قافلہ صحافت میں امام و پیشوا کا درجہ رکھتے تھے:عرفان مشہدی
لاہور(نیوز رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ مجید نظامی قافلہ صحافت میں امام و پیشوا کا درجہ رکھتے تھے اور شعبہ صحافت کی آبرو تھے۔ انہوں عمر بھر مثبت فکر کیساتھ اپنے مشن کو جاری رکھا ۔وہ اعلیٰ ملی اقدار کے احیاء کیلئے کوشاں رہے۔ وہ حقیقی عاشق پاکستان تھے اور دو قومی نظریہ کے محافظ اور حقیقی ترجمان تھے۔پاکستان کے حکمران قومی معاملات میں ان سے رہنمائی لیتے۔ انڈیا نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو انہوں نے اسوقت کے وزیر اعظم کو فون کرکے حکماً کہا فوری طور ایٹمی دھماکے کر کے منہ توڑ جواب دیں ورنہ یہ قوم آپکا دھماکہ کر دے گی۔