• news

وفاق میں بھی نگران حکومت کو لمبا کرنے کا پروگرام ہے: اعتزاز

لاہور (خبر نگار) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر آئی جی پنجاب سے پوچھ گچھ ہو تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔ زیادتی کی بھی کوئی انتہا ہے کہ ایک شخص پر دو سو کیس بنا دیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے اسحاق ڈار نے نگران وزیراعظم بننے پر درست اعتراض کیا، خواجہ آصف نے اسمبلی میں خواتین بارے بد زبانی کر کے برا کیا۔ الیکشن کمشن نوے روز میں الیکشن کروانے کا پابند ہے، کیسے ہو سکتا ہے کہ وزیر خزانہ الیکشن کمشن کو فنڈز نہ دے۔ وفاق میں بھی نگران حکومت کو لمبا کرنے کا پروگرام ہے۔ اپنی مرضی کی نگران حکومت وفاق میں بنانے کا پروگرام بن رہا ہے، اگر الیکشن کمشن نے وزیر خزانہ، دفاع کو توہین عدالت میں طلب کیا جاتا تو الیکشن ہو جاتے، اگر مجھے توہین عدالت کا نوٹس الیکشن کمشن جاری کرتا ہے تو اپنا دفاع کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن