• news

لوکل گورنمنٹ کمپلینٹس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم قائم،افتتاح محسن نقوی کرینگے :عامر میر

 لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے بلدیہ کی تمام خدمات تک رسائی ایک کلک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت کمپلینٹس مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کی جانب سے شکایات اور میونسپل سروسز سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے 1198 ہیلپ لائن کے اجرا کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی جلد میونسپل سروسز سے آگاہی اور شکایات کے اس جدید سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن