واقعہ کربلا حق وباطل کی پہچان ،ظالم کے آگے ڈٹ جاناسکھاتا ہے:حاجی اقبال
لاہور ( کامرس رپورٹر) واقعہ کربلا حق وباطل کی پہچان کرتا ہے۔ اسلام کی سربلندی کیلئے نواسہ رسول امام عالی مقام حسین ابن علی قربانی کی وہ داستان رقم کی جس کی مشال آج تک نہیں ملتی۔ حضرت امام حسینؓنے اپنے خاندان اور اصحاب کو اللہ کی راہ میں قربان کر دیا۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال سرپرست اعلیٰ رانا غلام رسول، چیئرمین سپریم کونسل شیخ طارق لطیف، گروپ لیڈر پیر ذوالفقار احمد جیندی، جنرل سیکرٹری ملک رفاقت، وائس چیئرمین محمد عثمان سنی، نائب صدر چوہدری محبوب چاند، سینئر وائس چیئرمین میاں اظہر سعید، سینئر نائب صدر میاں امانت نے ایام محرم الحرام کے سلسلہ میں ہونے والی محفل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دین کی عظمت پر اپنا جان اور مال سب کچھ لٹا دو۔حق بات کیلئے ڈٹ جانا یہی آسودہ حسینیؓ ہے۔