بچوں پرتشدد کارجحان ناقابل برداشت ہے: شوکت بابر ورک
لاہور(نیوز رپورٹر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ بچوں پرتشدد کارجحان ناقابل برداشت ہے۔ شہری اپنے پڑوس یامحلے میں معصوم بچوں پرتشدد کے واقعات سے پولیس کوآگاہ کریں۔ ماضی میں بھی بچوں پرتشدد کے دلخراش واقعات منظرعام پرآتے ہیں لیکن کسی مجرم کوسزا نہیں دی گئی ورنہ کوئی فرد اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیاں دوہرا نے کی جسارت نہ کرتا۔ جو لوگ نادارومفلس اور کمزورو ناتواں بچوں کو مشقت کیلئے استعمال کرتے ہیں انہیں قانون کی گرفت میں لیاجائے۔