تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سب سے بڑا خطرہ ہے: خرم شیخ
اسلام آباد (آئی این پی )ہری پور چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ خرم شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات میں سب سے بڑے خطرے کو توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، سیلاب، خشک سالی، کرپشن، عدم استحکام، توانائی بحران، ڈوبتی ہوئی معیشت، پانی کی کمی، مافیا راج اور دیگر خطرات درپیش ہیں تاہم ایک بڑا خطرہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے جس کو توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔